اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی حکام سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

تہران (اے بی این نیوز    )ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی حکام سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ،اسرائیلی اور روسی میڈیاکا دعویٰ۔کہاکہ ،مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی شرائط کے تحت جنگ کو جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ عباس عراقچی نے امریکی ایلچی کو سپریم لیڈر کو مذاکرات پر آمادگی سے آگاہ کیا،ایران کی امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید،، جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش ،، ایرانی میڈیا کے مطابق ،،جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی،، خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنا،، ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ،، تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کا خاتمہ ،، آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد اور ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا شامل ہیں، ایرانی سپیکر ، باقر قالیباف نے کہا،، تیل قیمتیں کم کرنے کیلئے مذاکرات کی جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،،ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کا بیان وقت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا.

مزید پڑھیں :مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک

متعلقہ خبریں