اہم خبریں

کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں یومِ پاکستان کی تقریب، ہائی کمیشن میں سادہ مگر باوقار پرچم کشائی

نیروبی ، اسلام آباد (رضوان عباسی )نیروبی میں یوم پاکستا ن کے موقع پر ہائی کمیشن برائے پاکستان میں ایک سادہ مگر باوقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ کینیا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جو معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کر رہے تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد صدرِ مملکت، وزیرِاعظم اور نائب وزیرِاعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر کمیونٹی کے سینئر اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یومِ پاکستان کی اہمیت اور قومی یکجہتی پر زور دیا۔

ہائی کمشنر ابرار حسین خان نے اپنے خطاب میں کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ان اصولوں کی پاسداری کریں جن کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا۔

مزید پڑھیں۔توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

متعلقہ خبریں