اہم خبریں

تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی

واشنگٹن(اے بی این نیوز)مشرقِ وسطیٰ کا خام تیل دنیا میں سب سے مہنگا تیل بن گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے رکُ گیا۔

برینٹ کروڈ 13 فیصد سے زائد کمی کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔ برینٹ کروڈ میں 17 ڈالر تک کمی ہوئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 13.5فیصد گِر کر 85.28 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے پر بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کے لیے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تاہم یہ فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور یہ مہلت منگل کی صبح 5 بجے پوری ہو رہی تھی۔

مزید پڑھیں۔دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا

متعلقہ خبریں