اہم خبریں

بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے،ایرانی صدر

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

ایک پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کی دھمکی امریکا کی مایوسی ظاہر کرتی ہے، دشمن کی دھمکیاں ہمیں مزید مضبوط اور متحد بناتی ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنیوالوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، آبنائے ہرمز ہمارے دوست ممالک کیلئے کھلا ہے، ہم میدان میں بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
مزیدپڑھیں:ایران کا امریکا کے ایک اور طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

متعلقہ خبریں