اسلام آباد(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایران کو نئی تڑی لگا دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردے گا، پہلے سب سے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹرمپ کی دھمکی پر ایران نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ نے ایسا کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکا کے توانائی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایک اور بیان میں ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر پر چڑھائی کر دی۔
ٹرمپ نےکہا کہ امریکا ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹا چکا ہے، ایران کی قیادت ختم کردی اور نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ ٹرمپ ایران میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں اس کی حفاظت وہ خود کر لیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 22 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال















