اہم خبریں

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایران میں ہیں یا کسی اور ملک میں ،برطانوی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

لندن (اے بی این نیوز   ) برطانوی میڈیا میں ایک اہم دعویٰ سامنے آیا ہےکہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایران میں موجود نہیں بلکہ انہیں خفیہ طور پر علاج کی غرض سے روس منتقل کیا گیا ہے۔
تہران پر ہونے والے فضائی حملوں کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ اسی وجہ سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے ماسکو منتقل کیا گیا جہاں مبینہ طور پر ان کی ٹانگ کی سرجری کی گئی اور علاج جاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فروری کے آخر میں تہران پر ہونے والے حملوں کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعض رپورٹس کے مطابق انہی حملوں میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد ایران کی قیادت کے حوالے سے صورتحال مزید حساس ہو گئی۔

ایک خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک روسی فوجی طیارے کے ذریعے انتہائی خفیہ انداز میں ماسکو منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں ان کے علاج کے ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔تاہم اس معاملے پر ایران کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی روسی حکام نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات، جمائما میدان میں آگئیں،جا نئے وزیر اعظم سے کیا اپیل کی

متعلقہ خبریں