اہم خبریں

ایران حملے،متحدہ عرب امارات میں غلط پراپیگنڈہ پھیلانے والے متعدد افراد گرفتار

دبئی ( اے بی این نیوز    )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا کر ایران کے حالیہ حملےکے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلا رہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک میں غلط معلومات اور تشدد کی ترویج کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ مجموعی طور پر 25 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق مختلف ممالک اور نسلی پس منظر سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 17 بھارتی، 2 پاکستانی، 2 فلپائنی، 2 نیپالی، 1 مصری اور 1 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے اور تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ

متعلقہ خبریں