تہران ( اے بی این نیوز )ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر کیے گئے میزائل حملے کے دوران امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ بھی نشانہ بنی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل کے ٹکڑوں سے امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی میڈیا نے امریکی قونصل جنرل کے گھر کے اندرونی حصے کی تصاویر جاری کیں، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس وقت امریکی سفارتکار گھر میں موجود تھے یا نہیں۔ حملے کے بعد اسرائیل میں انتہائی سخت سنسرشپ نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو تصاویر یا معلومات شئیر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور تل ابیب کی سیکیورٹی صورتحال مسلسل نظر میں رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلحہ ختم،نظام تباہ،اسرائیل نے واویلا مچا دیا،ایران فاتح















