سوئٹزرلینڈ (اے بی این نیوز)سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سوئس حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے غیر جانبداری کے قانون کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق جنگی سرگرمیوں سے متعلق فوجی پروازوں کو فضائی راہداری فراہم نہیں کی جا سکتی۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی پالیسی ہمیشہ غیر جانبداری پر مبنی رہی ہے اور اسی اصول کے تحت جنگی مقاصد کے لیے آنے والی پروازوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ وہ جنگی کارروائیوں سے متعلق نہیں تھیں۔
سوئٹزرلینڈ نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی، طبی امداد اور زخمیوں کی منتقلی سے متعلق پروازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی غیر جنگی پروازیں جو انسانی امداد یا طبی مقاصد کے لیے ہوں انہیں فضائی راہداری فراہم کی جا سکتی ہے۔















