اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ خارگ جزیرہ کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں تفریح کے لیے چند مزید حملے کیے جائیں۔ صدر نے ایرانی سپریم لیڈر کی حالت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ سنا ہے وہ زندہ نہیں، تاہم یہ خبر افواہ بھی ہو سکتی ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر بری طرح شکست دے دی ہے اور اب آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک خود اس راستے کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ امریکہ ان ممالک کے ساتھ بحری گزرگاہ کے تحفظ میں تعاون کرے گا لیکن بنیادی طور پر یہ ٹیم ورک ہونا چاہیے۔

صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران تنازع ختم کرنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتا ہے مگر ایران کی پیش کردہ شرائط ابھی تک قابل قبول نہیں ہیں۔ امریکی کمانڈ نے گزشتہ روز ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرے پر تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے، جس کے بعد امریکی موقف یہ ہے کہ دنیا امن اور استحکام کی طرف بڑھے گی۔

مزید پڑھیں :نائن الیون جیسا کوئی واقعہ کرکے الزام ایران پر ڈال دیا جائے گا ،علی لاریجانی

متعلقہ خبریں