اہم خبریں

جی سیون ممالک ایران کے حق میں بول پڑے،جا نئے ٹرمپ سے کیا مطالبہ کیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سیون رہنماؤں کے اجلاس کے دوران خطے میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ جاری جنگ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات ضروری ہیں۔

اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جلد ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے اور موجودہ حالات میں جنگ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب ایسا کوئی اعلیٰ سرکاری عہدیدار باقی نہیں رہا جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دینی چاہئیں کیونکہ عالمی تجارت کے لیے یہ سمندری راستہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق عالمی معیشت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اس گزرگاہ کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ بحران کا مکمل اور مستقل حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ آنے والے برسوں میں ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔دوسری جانب جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مل کر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن سے نہ صرف کشیدگی کم ہو بلکہ مستقبل میں اس طرح کے بحرانوں سے بھی بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :امریکہ ایران جنگ،ٹرمپ نےبڑا یو ٹرن لے لیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں