اہم خبریں

جنگ مزید پھیل گئی،کویت پر بھی حملہ، دفاعی نظام ہائی الرٹ

کویت ( اے بی این نیوز   ) خلیجی ملک کویت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر میزائل اور ڈرون حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ کویتی فوج کے مطابق فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائل اور ڈرونز کو روکنے کے لیے دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فضائی دفاعی یونٹس مسلسل کارروائی کرتے ہوئے ان میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق دفاعی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ سکیورٹی حکام مختلف علاقوں میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ کویتی فوج نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کویتی حکام نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال پر مکمل کنٹرول ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز،ایران کے اسرائیل پر تازہ اور تابڑ توڑ حملے،بھاری نقصان کی اطلاعات

متعلقہ خبریں