اہم خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس،روس اور چین کی کھل کر ایران کی حمایت میں آگئے

نیو یارک ( اے بی این نیوز   ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام اور حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی طاقتیں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کے دوران امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کا روس اور چین کے ساتھ ایران کے معاملے پر شدید اختلاف سامنے آیا جس سے سلامتی کونسل میں ماحول خاصا کشیدہ ہو گیا۔

اجلاس کے دوران امریکا کے مندوب مائیک والٹز نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ مکمل طور پر درست اقدام ہے کیونکہ ایران کا جوہری پروگرام عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے معاملے پر واضح اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

دوسری جانب روس اور چین کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے حوالے سے ہونے والی بحث کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر سلامتی کونسل کے اندر شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ بھی ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس اور چین کی جانب سے بحث روکنے کی قرارداد کو ووٹنگ میں مسترد کر دیا گیا۔ قرارداد کے حق میں صرف دو ووٹ آئے جبکہ گیارہ ممالک نے اس کی مخالفت کی جس کے بعد یہ قرارداد ناکام ہو گئی۔

امریکی مندوب نے اجلاس کے دوران الزام عائد کیا کہ روس اور چین مل کر ایران کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ ایران پر عائد اسلحہ پابندیوں کے نفاذ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری نے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار نہ کیا تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے مؤقف پیش کیے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام اور خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر اختلافات مزید نمایاں ہو گئے۔

مزید پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

متعلقہ خبریں