اہم خبریں

ایران امریکہ جنگ کیا رنگ لا ئے گی، جا نئے بابا وانگا کی پیشین گوئی میں چھپے راز

تہران (  اے بی این نیوز  )بابا وانگا، جو 1911ء میں پیدا ہوئیں اور جن کی پیشگوئیاں کئی تاریخی اور اہم عالمی واقعات سے قبل درست ثابت ہوئی ہیں، نے 2026ء کے آغاز میں ایک ’عظیم جنگ‘ کے رونما ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو مشرق سے شروع ہوگی۔سوشل میڈیا پر صارفین یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اور اس کے نتیجے میں خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ وانگا کی پیشگوئی کے مطابق یہ جنگ عالمی سطح پر بھی اثر ڈالے گی اور ممکنہ طور پر تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ممکنہ عالمی جنگ سے سب سے زیادہ نقصان یورپ کو ہوگا، یورپی خطے کی زمین شدید متاثر ہو سکتی ہے اور ماحول غیر مستحکم اور بنجر ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس کے دوبارہ ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے اور ایک نئے عالمی نظام کے قیام کی پیشگوئی بھی کی تھی۔ وانگا کی پیشگوئیاں صدیوں بعد بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، خاص طور پر غیر یقینی عالمی حالات اور تنازعات کے دوران، جب عوام اور حکومتی سطح پر تشویش بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :شہدا کے خون کا بدلہ لیں گے،آبنائے ہرمز بند رہے گا،ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

متعلقہ خبریں