اہم خبریں

حزب اللہ نے اسرائیل پر سب سے بڑے حملے میں 100 راکٹ داغ دیے

ایران(اے بی این نیوز)حزب اللہ نے جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل پر سب سے بڑے حملے میں ایک ساتھ تقریباً 100 راکٹ فائر کیے۔

اسرائیلی دفاعی حکام نے بتایا کہ حزب اللہ اور ایران نے شمالی اسرائیل پر مشترکہ میزائل حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ پر بڑے پیمانے پر حملوں کی لہر شروع کر دی ہے۔ فوج نے مزید کہا کہ حزب الہہ کے حملوں کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے متعدد علاقوں پر راکٹ داغے ہیں۔ ایک الگ بیان میں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے شمال کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ’روزانہ گھروں، گلیوں، سکولوں اور خاندانوں پر میزائل برس رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں

متعلقہ خبریں