اہم خبریں

امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ،ایران کا بہت بڑ اعلان،جا نئے کیا

تہران ( اے بی این نیوز      ) ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ سال امریکا میں شیڈول فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ایرانی وزیر کھیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پورا ملک غم اور غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، اسی لیے حکومت اور کھیلوں کی تنظیموں نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی ٹیم اس عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی۔

وزیر کھیل کے مطابق اس وقت ایران کے عوام قومی سطح پر سوگ اور اہم داخلی معاملات میں مصروف ہیں، ایسے میں عالمی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے اس وقت سب سے بڑی ترجیح قومی اتحاد اور داخلی استحکام ہے، اسی لیے ورلڈکپ میں شرکت سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد عالمی فٹبال حلقوں میں بھی مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کھیلوں کے مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کی ٹیم ایشیائی فٹبال کی مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ کے مقابلوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب شائقین فٹبال اس فیصلے کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں کیونکہ ورلڈکپ دنیا کا سب سے بڑا فٹبال ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایم ٹیگ چوری ہو نے کے بعد کیا کیا جا ئے،اب ’’ چپ ‘‘ جوشہریوں کو مفت دی جا ئیگی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں