دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارتِ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ دو خلیجی ممالک کے لیے بطور پراکسی بھی کام کر رہا تھا۔وزارت کے بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے لیے جاسوسی، اندرونی ایجنٹ اور آپریشنل معاون ہونے کا الزام ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک میں جاری انسدادِ جاسوسی کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ تاہم ایران نے گرفتار افراد کی شہریت یا مزید تفصیلات فوری طور پر ظاہر نہیں کیں۔دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایسے الزامات اور کارروائیاں خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران کے نئے سپریم راہنما کا خوف،اسرائیل حواس کھو بیٹھا،ایرانی عوام سے حمایت کی بھیک مانگ لی















