اہم خبریں

ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے

ترکیہ(اے بی این نیوز)ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے۔اس حوالے سے ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ضرورت پیش آئی تو ترک قبرصیوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین میں ایرانی ڈرون حملے میں جزیرہ سِترہ میں 32 افراد زخمی ہو گئے، بحرین کی وزارتِ صحت کے مطابق تمام زخمی بحرینی شہری ہیں جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، قطر کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

ادھر امریکا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب میں تعینات اپنے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ ہوا تھا جبکہ کویت اور متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی سفارتخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں۔لاہور میں ایسا پمپ جہاں اب بھی پرانی قیمت پر پٹرول دستیاب

متعلقہ خبریں