اہم خبریں

تہران پر بمباری ، 20 افراد شہید ، ایران کا 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنیکا دعویٰ

تہران (اے بی این نیوز)جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر حملے میں 20 افراد شہید ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے سویلین آبادی پر بمباری کی، تہران میں آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس کے علاوہ ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل حملہ کیا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر نئے میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی افواج ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا، قبل ازیں آبنائے ہُرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر پر حملہ کیا گیا۔

ادھر سعودی وزارتِ دفاع نے ریاض کے قریب 3 مزید ڈرونز گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سفارتی علاقے میں ڈرون حملہ ناکام بنا دیا ، واقعے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب ایران کیخلاف جنگ میں ہلاک 6 امریکیوں کی لاشیں امریکا کی ڈیوور ایئرفورس ایئربیس پہنچ گئیں ، اس دوران صدرٹرمپ اورمیلانیہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی ایکشن کی وارننگ

متعلقہ خبریں