اہم خبریں

سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی ایکشن کی وارننگ

ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی ایکشن کی وارننگ،خبرایجنسی کے مطابق تہران کو بتادیا گیا حملے جاری رہے توجواب بھی دیا جائے گا ۔

برطانوی خبرایجنسی نےذرائع کےحوالے سےدعویٰ کیاکہ سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہےکہ حملے جاری رہےتو سعودیہ امریکی افواج کو ایران کےخلاف اڈے استعمال کرنےکی اجازت دےسکتا ہے،خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی۔

امیرقطر نےبھی امریکی صدر سے رابطہ کیا،واضح کیاملکی سلامتی کےتحفظ کیلئےضروری قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے،اماراتی صدرمحمد بن زاید النہیان نےعوامی سطح پرپہلا سخت بیان دیتےہوئےکہامتحدہ عرب امارات آسان شکار نہیں،اپنےملک کیلئےفرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

ایران کاکہنا ہےکہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے،مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح کون ؟ نیوزی لینڈ یا بھارت، فیصلہ آج ہوگا

متعلقہ خبریں