اہم خبریں

متعدد امریکی فوجیوں کو ہم نے قید کرلیا ہے، علی لاریجانی

تہران(اے بی این نیوز)علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران متعدد امریکہ کے فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور اسے اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ایرانی قوم دشمنوں کیخلاف متحد ہے اور ملکی دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، ایران کی سیاسی اور عسکری قیادت اس معاملے پر مکمل طور پر یکجا ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ اب دنیا میں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایران کو خطے کے دیگر ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔علی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈوں کو ایران کیخلاف استعمال کیا گیا تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

متعلقہ خبریں