اسلام آباد(اے بی این نیوز ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کا اثر دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر پچاسی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں اضافے اور مختلف خطوں میں جاری جغرافیائی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر اکیاسی ڈالر ستر سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سپلائی اور طلب کے توازن میں معمولی تبدیلی بھی قیمتوں پر فوری اثر ڈال دیتی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کیلئے بڑا ریلیف؟جا نئے عید کہاں منائیں گے















