واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے نئے رہبر کے انتخاب میں انہیں براہِ راست کردار ادا ہوناہیے تاکہ ایک ایسا قائد منتخب ہو جو ملک میں اتحاد اور امن قائم کر سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کے سابق رہبر کے بیٹے کو سپریم لیڈر کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے نزدیک وہ ایران کے عوام اور خطے کے لیے مناسب رہنما نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا رہبر ہونا چاہیے جو ایران میں اصلاحات اور مثبت تبدیلی لے آئے اور موجودہ پالیسیاں جاری رکھنے والے افراد کو قبول نہیں کیا جائے۔ امریکی صدر کے مطابق اگر ایران میں طاقتور اور غیر ذمہ دار قیادت آگئی تو اس کے نتائج نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہوں گے۔
مزید پڑھیں :بھارتی جنگی طیارہ مسلح مشن کے دوران لا پتہ ہو گیا















