اہم خبریں

سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ ختم کرنے کی تجویز

واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

ایک بیان میں امریکا کے سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ راستہ یہ بھی نکالا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کہے ہم نے ایران کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا، انٹونی بلنکن نے تجویز بھی دی کہ ٹرمپ انتظامیہ مستقبل ایرانی عوام پر چھوڑ دے۔

مزید پڑھیں۔نئی سولر پالیسی: صارفین میں خدشات بڑھ گئے

متعلقہ خبریں