تہران ( اے بی این نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جس کے بعد خطے میں خطرے کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں میزائل داغے گئے ہیں اور ساتھ ہی درجنوں کی تعداد میں ڈرونز بھی روانہ کیے گئے ہیں۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل روکنے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے حکومتی اجلاس میں شرکت عمران خان کی ملاقات سے مشروط کر دی















