اہم خبریں

ایران کے خلاف ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات کا اتحاد،آئندہ کا لائحہ عمل بتا دیا،جا نئے کیا

یو اے ای (اے بی این نیوز       )ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے حکومتی ارکان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تازہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزارت دفاع، وزارت خارجہ، وزارت معیشت اور نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔اماراتی حکام نے کہا کہ ملک نے اپنی خودمختاری کا بھرپور تحفظ کرتے ہوئے جنگی تیاری کو برقرار رکھا ہے اور فضائیہ کے تمام جنگی طیارے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران دفاعی نظام نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا رخ شہری علاقوں کی جانب تھا، جس کے نتیجے میں کچھ املاک کو نقصان پہنچا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی میزائل براہ راست زمین پر نہیں گرا بلکہ تباہ کیے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ گرنے سے محدود نقصان ہوا۔

ترجمان اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ دفاعی نظام نے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو بروقت روکا اور اب تک ایک سو بہتر میزائل تباہ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بیشتر سمندر میں گرے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا عسکری لحاظ سے پیچیدہ عمل سمجھا جاتا ہے، مگر اماراتی افواج نے کامیابی کے ساتھ ہر خطرے کو ناکام بنایا۔

پریس بریفنگ کے دوران حکام نے تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا تاکہ کارروائی کی نوعیت اور دفاعی تیاری کا عملی ثبوت فراہم کیا جا سکے۔ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کے پاس طویل عرصے تک دفاع برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

اماراتی حکام نے کہا کہ ہم نےاپنی خودمختاری کی حفاظت کرتےہوئے جنگی تیاری کوبرقراررکھا۔ ہمارے جنگی طیارے خودمختاری کےتحفظ کیلئےپوری طرح تیارہیں۔ ایران کی جانب سےشہری علاقوں کونشانہ بناگیاجس سےاملاک کونقصان ہوا۔ ایرانی میزائلوں اورڈرون کوروکناہماری عسکری طاقت کاثبوت ہے۔ پریس بریفنگ میں اماراتی حکام کی جانب سے میزائلوں کاتباہ ملبہ بھی پیش کیاگیا
میزائل اورڈرونز سےنمٹنامشکل سمجھاجاتاہےلیکن ہم کامیاب ہوئے۔ ملکی خو دمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جوبھی نقصان ہواہےوہ میزائل یاڈرون لگنےسےنہیں ملبہ گرنےسےہوا۔ ہماری سرزمین پرکوئی بھی میزائل براہ راست نہیں گرابلکہ ملبہ گرا۔ متحدہ عرب امارات پر 186میزائل داغے گئے۔ 812ڈرونز داغے،755کو فضا میں تباہ کیا۔ ایرانی حملوں میں یو اے ای میں 3افراد جاں بحق،68زخمی ہوئے۔ اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرینگے۔ اپنی سرزمین کا ہر حال میں تحفظ کرینگے۔ ہمارے پاس طویل عرصے تک دفاع کی صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں :ایران پر حملے افسوسناک،مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،خواجہ آصف

متعلقہ خبریں