ریاض ( اے بی این نیوز )سعودی عرب کے مشرقی علاقے راس تنورہ میں واقع تیل کی تنصیبات کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ سعودی آرامکو کی تنصیب کے قریب کیا گیا، جسے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر ایرانی ساختہ شاہد ایک سو چھتیس ڈرون استعمال کیا گیا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان کو روک لیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ توانائی تنصیبات کے گرد حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر پر حملے کے بعد نیتن یا ہو کی حالت غیر















