تل ابیب ( اے بی این نیوز )شیخ نعیم قاسم اب اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں، یہ اعلان اسرائیل کاٹز نے کیا ہے۔ ان کے مطابق نعیم قاسم کو کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل پر حملوں کی پاداش میں حزب اللہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعیم قاسم اب ہمارے لیے ایک نشان زدہ ہدف ہیں اور جو کوئی بھی خامنہ ای کے راستے پر چلے گا، وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ خود کو پائے گا جنہیں پہلے ختم کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جارحانہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران ، امریکہ جنگ، بابا وانگا کی پیشگوئی، جا نئے اور کیا بتا یا تھا















