اہم خبریں

تین امریکی ایف15 طیارے تباہ

کویت( اے بی این نیوز     )امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کویت کے فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی F-15 Eagle لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارے ایران کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف تھے اور واقعہ فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ تینوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔ مجموعی طور پر 6 اہلکار متاثر ہوئے تاہم تمام کی حالت بہتر بتائی گئی ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کے مطابق پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب فضائی حدود میں داخل ہونے والے 5 ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو بیس کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنایا گیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان ،تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے

متعلقہ خبریں