ایران(اے بی این نیوز ) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزاکرات کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایک اور بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی ہے اور بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے، اگر ہتھیار نہ ڈالے تو پھر موت کا سامنا کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل















