اہم خبریں

کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

کویت(اے بی این نیوز)ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، روسی میڈیا

روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنےکی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں۔حزب اللہ بھی جنگ میں کود پڑی، اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

متعلقہ خبریں