اہم خبریں

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس آپریشن کو “ایپک فیوری” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس آپریشن کے دوران پانچ دیگر امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے لیکن صورتِ حال سنجیدہ ہے۔

یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے اور عالمی سطح پر تشویش پیدا کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر امریکی فوج کی ہلاکتوں پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور صارفین دفاعی حکمت عملی اور خطے میں ممکنہ اثرات پر بحث کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کے صدر کا قوم سے خطاب، دلیرانہ پیغام ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں