تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ہی دن میں ایران پر 1200 سے زائد بم برسائے۔ اس پیش رفت نے خطے میں شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے اور عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں 1200 سے زائد گولہ بارود استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان کے شہر میناب میں واقع ایک پرائمری گرلز اسکول بھی حملے کی زد میں آ گیا۔ مقامی حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں بچیوں سمیت 148 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسکول پر حملے میں درجنوں بچیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتقام کو ایران کا قانونی اور اخلاقی حق سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :انٹرنیشنل کرکٹ کا معاملہ ، اسپنر عثمان قادر کا اہم بیان سامنے آگیا،جا نئے کیا















