اہم خبریں

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان

تہران (اے بی این نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل اور امریکی حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ حکومت نے ان کی شہادت پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی شہر مشہد میں امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

دارالحکومت تہران میں سوگ میں ڈوبی عوام کی بڑی تعداد انقلاب اسکوائر پر جمع ہو گئی ہے۔

دریں اثنا خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد میں احتجاج ہوا ہے۔ مظاہرین نے گرین زون کی جانب مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش،خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

متعلقہ خبریں