کابل (اے بی این نیوز) افغان دارالحکومت میں طالبان وزارت دفاع کی عمارت کے اندر مبینہ طور پر اندرونی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائی حملوں کے بعد طالبان وزارت دفاع میں کشیدگی بڑھی۔ طالبان میں پھوٹ پڑنے کے بعد وزارت دفاع کی عمارت کے اندر فائرنگ اور تصادم کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کی وجوہات، ملوث گروپوں اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ واقعہ کو ایک جاری اور ابھرتی صورتحال قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ















