واشنگٹن (اے بی این نیوز )دنیا کے مشہور کاروباری شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں اپنا نام آنے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ بل گیٹس نے واضح کیا ہے کہ وہ جفری ایپسٹین کے کسی بھی جرائم میں ملوث نہیں ہیں اور ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
بل گیٹس کے مطابق میڈیا اور عوام میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کے باعث انہیں اپنی وضاحت اور معافی دینا ضروری سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی میں ان کا کوئی کردار نہیں رہا اور وہ ایسے الزامات سے مکمل طور پر بری ہیں۔
یہ وضاحت ایپسٹین فائلز کے منظر عام پر آنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں متعدد مشہور شخصیات کے نام مختلف الزامات کے ساتھ شامل تھے، اور اس نے عالمی سطح پر کافی توجہ حاصل کی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت،صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی،مراد سعید















