اہم خبریں

وجے اور رشمیکا کی شادی، فیملی کرکٹ میچ کا تڑکا،انوکھا انداز تقریب کی خاص پہچان بن گیا

ممبئی ( اے بی این نیوز       ) بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تقریبات اودھپور، راجستھان میں رنگوں، روشنیوں اور خوشیوں کے ساتھ جاری ہیں۔ شوبز دنیا کی اس دلکش جوڑی نے اپنی شادی کو نہ صرف روایتی انداز میں منایا بلکہ اس میں ایک منفرد موڑ بھی شامل کر دیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تقریبات کا آغاز 23 فروری سے ہوا، جہاں ہلدی، مہندی اور دیگر روایتی رسومات میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ہر تقریب میں خوشگوار ماحول اور قہقہوں کی گونج سنائی دی جبکہ دلکش سجاوٹ اور روایتی لباس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریبات کا سب سے دلچسپ لمحہ وہ تھا جب وجے اور رشمیکا نے شادی کی خوشیوں میں کرکٹ کا رنگ بھی بھر دیا۔ انہوں نے “ویروش پریمیئر لیگ” کے نام سے ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے حصہ لیا۔ خصوصی بیٹ پر جوڑے کے نام اور شادی کی تاریخ 26۔02۔26 کندہ تھی، جسے دیکھ کر مہمانوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ یہ انوکھا انداز تقریب کی خاص پہچان بن گیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

روایتی رسومات کے دوران بھی جذباتی اور خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔ وجے دیوراکونڈا کی والدہ نے رشمیکا مندانا کو وراثتی چوڑیاں تحفے میں پیش کیں، جسے خاندانی محبت اور قبولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس لمحے نے تقریب میں موجود افراد کو جذباتی کر دیا۔تقریب کو نجی رکھا گیا ہے اور تقریباً سو مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ بڑے فلمی ستاروں کو محدود رکھا گیا تاہم چند معروف ہدایتکار اور اسٹائلسٹ موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بعد 3 یا 4 مارچ کو حیدرآباد میں استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی جہاں فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں :کر کٹ شائقین کے لیے بڑی خبر،آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

متعلقہ خبریں