نیویارک ( اے بی این نیوز )امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ افراد کے لیے شدید سرد موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ متعدد ریاستوں میں ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ریاست نیویارک میں رات بھر ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ریاست نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ شدید برفباری کے بعد ڈیزاسٹر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔خراب موسم کے باعث 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تقریباً 6 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریل اور بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک برفباری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :کرکٹ ،جنوبی افریقہ نے ہوم سیزن 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا ، جانئے تفصیل















