اہم خبریں

ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.5ریکارڈ

ایران(اے بی این نیوز)جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تاہم فورمضان کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رکھنے کا اعلانری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خبرایجنسی نے جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بجکر 43 منٹ پر آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں