ممبئی ( اے بی این نیوز )معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ اس وقت اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی علالت کی نوعیت اور صحت کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
سلیم خان کے اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان سمیت اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔ سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کی اور کچھ دیر بعد بغیر کسی گفتگو کے اسپتال سے روانہ ہو گئے، جہاں ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔خاندان کے دیگر افراد، جن میں الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے شوہر اتل اگنی ہوتری شامل ہیں، بھی اسپتال پہنچ کر سلیم خان کی خیریت دریافت کی۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،اڈیالہ جیل میں فیملی کو ملاقات کی اجازت مل گئی،جا نئے تفصیلات















