اہم خبریں

نئے وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیا،جا نئے کون سے ملک کے

ڈھاکہ (  اے بی این نیوز   )بنگلادیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب دارالحکومت ڈھاکا میں واقع قومی پارلیمنٹ کمپلیکس جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین نے نومنتخب وزیر اعظم سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر ملکی و غیر ملکی شخصیات، سفارت کاروں اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی، جبکہ مختلف ممالک کے مندوبین اور سفارتی مشنز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ تقریب کو بنگلادیش کی حالیہ سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں نومنتخب اراکین پارلیمنٹ سے بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے حلف لیا تھا، جس کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوا۔ 12 فروری 2026 کو ہونے والے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 209 نشستیں جیت کر قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کے اتحادیوں نے مجموعی طور پر 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں :سونا اپ ڈیٹ آگئی،تاریخی سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت فی تولہ کیا ہو گئی

متعلقہ خبریں