ڈھاکہ ( اے بی این نیوز ) بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اختر احمد کے مطابق 297 مجموعی نشستوں میں سے 209 پر بی این پی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے 68 نشستیں حاصل کیں، جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) چھ نشستوں پر کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ خلافت مجلس نے دو نشستیں جیتیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل مجموعی طور پر پُرامن رہا اور نتائج شفاف طریقے سے مرتب کیے گئے۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کے مطابق نئی پارلیمان کے قیام کے بعد ملک کی معاشی و خارجہ پالیسی میں بھی نمایاں تبدیلیوں کا امکان موجود ہے۔بنگلہ دیش، بی این پی، جماعت اسلامی بنگلہ دیش، نیشنل سٹیزن پارٹی، خلافت مجلس، عام انتخابات، ڈھاکہ، دو تہائی اکثریت
مزید پڑھیں :عمران خان کیلئے اہم اعلان،جا نئے کیا اور کس نے کیا















