اہم خبریں

یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا

عمان ( اے بی این نیوز   ) عمان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں یکم رمضان 1447 ہجری 19 فروری 2026 کو ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ 18 فروری 2026 ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026 یکم رمضان کے طور پر منایا جائے گا۔ عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فلکیاتی حساب کے مطابق بتایا کہ منگل 29 شعبان کو چاند نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیتے ہیں تو اس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔

مزید پڑھیں :جس طرح عمران خان کےعلاج میں کوتاہی کی گئی یہ قتل کےمترادف ہے، پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں