اہم خبریں

ترکیہ، نئے وزیر انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں شدید جھگڑا، ارکان گتھم گتھا

ترکیہ(اے بی این نیوز)ترکیہ میں نئے وزیر انصاف کی تقرری کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ برپا ہو گیا۔

حکومتی اوراپوزیشن ارکان کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ دونوں جانب سے مکے اورلاتیں برسائی گئیں، حزب اختلاف کے ارکان نے اسپیکرکے پوڈیم کے گرد جمع ہوکروزیرانصاف کوحلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی، جس سے اجلاس معطل ہوگیا۔

ترک صدرنے استنبول کے چیف پراسیکیوٹرایکین گورلیک کو وزیرانصاف مقررکیا ہے، ایکین گورلیک کو ترکی کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے کے مرکزی کردارکے طورپرجانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔

پارلیمنٹ میں یہ کشیدہ صورتحال ملکی سیاست میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی عکاسی کرتی ہے اور نئے وزیر انصاف کی تقرری پر ہونے والے ردعمل نے سیاسی بحران کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

حکام کے مطابق اجلاس کے دوران اسپیکر نے متعدد بار قانون اور رولز کے تحت معاملے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی، لیکن حزب اختلاف کے سخت ردعمل اور احتجاج کے باعث کارروائی متاثر ہوئی۔

اس واقعے نے ملکی میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر بھی شدید توجہ حاصل کی ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ترکی کی سیاسی صورتحال میں مزید پیچیدگی پیدا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔نیپرا نے ماہانہ 300یونٹ تک کے گھر یلوصارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیئے

متعلقہ خبریں