اہم خبریں

پاکستان ہائی کمیشن کی تجارتی ملاقات، مشرقی افریقہ میں کاروباری روابط مضبوط کرنے پر زور

نیروبی (اے بی این نیوز)پاکستان کے ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے ٹیریسول پرائیویٹ لمیٹڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں مشرقی افریقی خطے میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر کینیا سبرسر حسین خان اور کمرشل کونسلر عدیلہ یونس نے کمپنی کے عہدیداروں منصور خان، عامر احمد اور ڈاکٹر نوید اقبال سے ملاقات کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سافٹ ویئر سیکٹر کے لیے کینیا میں کاروباری مواقع بڑھانے پر بات چیت کی۔کمرشل سیکشن نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ کمپنی کو ممکنہ تعاون کے لیے کینیا کی ٹیک کمپنیاں اور دیگر اہم اداروں سے جوڑا جائے گا، تاکہ خطے میں تجارتی روابط مزید مستحکم اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ہائی کمیشن کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے، کاروباری شراکت داری مضبوط کرنے اور مشرقی افریقہ میں پاکستانی کاروباری حضرات کے لیے نئی راہیں ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی خارجہ سفارتکاری میں اہم پیش رفت، نئی سفارتی تعیناتیاں مکمل

متعلقہ خبریں