اہم خبریں

کینیڈا: اسکول میں فائرنگ کا واقعہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کینیڈا(اے بی این نیوز)کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے قصبے ٹمبلر رج میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی سکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے، واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا،حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،سکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دیدی

متعلقہ خبریں