اہم خبریں

دہلی:سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، پارلیمنٹ پر حملے کی وارننگ موصول

بھارت(اے بی این نیوز)بھارت کے شہر دہلی کے مختلف علاقوں میں آج صبح 9 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو سکولوں کی جانب سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کی پہلی اطلاع صبح 8 بج کر 33 منٹ پر ملی جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور بم سکواڈ کو متاثرہ مقامات پر روانہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن سکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں ان میں لوریٹو کانوینٹ سکول، کیمبرج اسکول، سری نیواس پوری، وینکٹیشور سکول، سی ایم سکول، بال بھارتی اسکول، دی انڈین اسکول اور ڈی ٹی اے سکول شامل ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق مزید سکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں۔ دھمکی آمیز ای میلز میں پیغام دیا گیا ہے کہ دہلی خالصتان بن جائے گا اور افضل گرو کی یاد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ ای میل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 13 فروری کو دوپہر 1 بج کر 11 منٹ پر پارلیمنٹ میں دھماکا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں۔نئی سولر پالیسی کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟ وزیر توانائی نے واضح کردیا

متعلقہ خبریں