اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک نئی مثبت سمت میں آگے بڑھتے نظر آ رہے ہیں پاکستانی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم اور قریبی ممالک ہیں اور دونوں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں اسی تسلسل میں سعودی عرب میں پاکستان کی برآمدات 720 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ مجموعی پاکستانی برآمدات 590 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں سوشل میڈیا پر صارفین اس ممکنہ دورے کو سرمایہ کاری روزگار اور معاشی استحکام کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں
مزید پڑھیں :امریکا نے ایران کے مطالبات ماننے سے صاف انکار کر دیا















