اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈر نے ٹرمپ کیلئے سخت انتباہ جاری کر دیا ،جا نئے کیا

تہران(اے بی این نیوز          )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ شروع کی گئی تو وہ محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ ایران نہ تو جنگ کا آغاز کرے گا اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مظاہرے دراصل بغاوت تھے جنہیں ریاست نے قابو میں لے لیا۔ ان کے مطابق ایران کے وسیع تیل، گیس اور معدنی وسائل ہمیشہ سے غیر ملکی طاقتوں کی نظروں کا مرکز رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا کہ امریکا ایران میں پہلوی دور واپس لانا چاہتا ہے، لیکن ایرانی عوام اس راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی مزاحمت اور یکجہتی ہی ایران کی اصل طاقت ہے۔

مزید پڑھیں :جے یو آئی حکومت کیخلاف میدان میں آگئی،احتجاج کا اعلان کر دیا،جا نئے شیڈول بارے

متعلقہ خبریں