تہران (اے بی این نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظرِ عام پر آگئے۔
انقلاب ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب آیت اللّٰہ خمینی کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔
اس دوران ایرانی سپریم لیڈر نے آیت اللّٰہ خمینی کے مزار کے احاطے میں نماز ادا کی۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزار میں آیت اللّٰہ خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی اپنی کابینہ کے ساتھ آیت اللّٰہ خمینی کے مزار پر آئے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور یورپی لیڈر ایران میں افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، یہ ایرانی معاشرے کی تقسیم چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتواریکم جنوری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















